نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
دونوں بہنوں کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول ہونے کے بعد رہا کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published November, 12 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں بہنوں کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول ہونے کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں قید رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان کو تاحال جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق علیمہ خان کی رہائی کے احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے، جس کے باعث ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی۔