لاہور ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آتشزدگی
مشتبہ شخص کو ریلوے پولیس نے اسٹاف کی معاونت سے حراست میں لیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published November, 9 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) لاہو ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آگ لگنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق مشتبہ شخص کو ریلوے پولیس نے اسٹاف کی معاونت سے حراست میں لیا گیا، واقعے کا مقدمہ ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور میں درج کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری، قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی اور گیس کے بلوں کا نیا نظام تیار متعارف
آگ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی خالی اکانومی کلاس کی ناکارہ بوگی میں لگی۔
ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، آگ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لگی اور 1 بج کر 20 منٹ تک بجھا دی گئی۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آتشزدگی کے باعث ٹرین آپریشن متاثر نہیں ہوا، تمام ٹرینیں معمول کے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں لہٰذا مسافر اپنے شیڈول کے مطابق بلا تعطل سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔