بشریٰ بی بی کی آنکھ کی بینائی سے متعقل بڑا انکشاف

بشری بی بی
بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 7 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کا بیان حلفی سامنے آگیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر اڈیالہ جیل حکام نے اطلاع دی 2 نومبر کو دن ساڈھے 3 بجے میری بانی اور بشری بی بی سے ملاقات طے ہے، ملاقات شام 4 بجے شروع ہوئی تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

سلمان صفدر کے مطابق ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے غیر معمولی طور پر گہرے سیاہ رنگ کے چشمے پہن رکھے تھے، میرے اور بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر جب انہوں نے چشمہ اتارا تو بظاہر شدید پریشانی میں دکھائی دیں، بشری بی بی نے بتایا وہ نہ تو سورج کی روشنی برداشت کر سکتی ہیں نہ ہی مصنوعی روشنی۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کا بلڈ پریشر 192 تک جانا انتہائی تشویشناک‘

سلمان صفدر کے مطابق بشری بی بی نے بتایا کہ (بغیر چشمے کے) وہ اپنی آنکھیں بھی نہیں کھول سکتیں، بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی حالت انتہائی نازک دکھائی دے رہی تھی، مجھے محسوس ہوا کہ بشری بی بی کی بینائی شدید متاثر ہو چکی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی ان کی بگڑتی بینائی سے متعلق واضح پریشان دکھائی دے رہے تھے، بشریٰ بی بی نے بتایا معائنے کے لیے آنے والے ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کو مچیور کیٹریکٹ قرار دیا ہے ، بشری بی بی کے مطابق ان کو ڈاکٹرز نے کہا 15 نومبر کے قریب ان کی آنکھوں کا ایک اور آپریشن کرنا ہوگا۔

بیان حلفی میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے جیل میں صفائی کے معیار اور انہیں فراہم کیے جانے والے علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، بشری بی بی نے درخواست کی ان کا معائنہ اور علاج ان کے اپنے ڈاکٹروں سے کروایا جائے، میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا اور عدالت کے نوٹس میں لاؤں گا۔

دریں اثنا بشریٰ بی بی نے مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی متفرق درخواست کردی جس میں انہوں نے فوری طور پر ماہر امراضِ چشم سے معائنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ماہر امراضِ چشم اور جیل میڈیکل افسر سے فوری طبی مشاورت کی جائے، بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.19 ▼ 2.31
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.28 ▼ 3.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.65 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.12
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,845 ▲ 2,295
Gold 22K Per Tola 388,525 ▲ 2,104
Gold 21K Per Tola 370,864 ▲ 2,008
Gold 18K Per Tola 317,884 ▲ 1,721
Silver Per Tola 5,364 ▼ 55
Platinum Per oz (USD) 1,511 ▲ 9.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 352.59 ▼ 9.41
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں