بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع

Electricity Price Hike Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published November, 6 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے اربوں روپے وصول کرنے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق بجلی صارفین سے مجموعی طور پر 23 ارب 33 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس اخراجات کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب انکریمنٹل کنزمپشن پیکج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جسے مجموعی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہوگا اور کے الیکٹرک کے صارفین بھی اس سے متاثر ہوں گے۔

نیپرا حکام کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 17 نومبر کو سماعت ہوگی، جس میں متعلقہ حکام دلائل دیں گے۔ سماعت کے بعد نیپرا فیصلہ کرے گا کہ بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی کی جائے گی اور صارفین پر اضافی مالی بوجھ کس حد تک پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خوفناک ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

فیصلے کے بعد ہی بجلی صارفین کو فی یونٹ اضافے اور ممکنہ اضافی بلوں کے بارے میں حتمی صورتحال معلوم ہوسکے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.54 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.50 ▲ 0.16
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.31 ▼ 0.10
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.62 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,550 ▲ 11,759
Gold 22K Per Tola 386,421 ▲ 10,779
Gold 21K Per Tola 368,856 ▲ 10,289
Gold 18K Per Tola 316,162 ▲ 8,819
Silver Per Tola 5,419 ▲ 202
Platinum Per oz (USD) 1,502 ▲ 53.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 362.00 ▼ 19.14
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں