مریم نواز کا چوہدری سالک کو نوٹس بھجوانے کا اعلان
وزیراعلیی پنجاب مریم نواز نے اٹک میں تقریب سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published November, 3 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کر دیا۔
مریم نواز نے اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس ثبوت ہے تو سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، آپ وفاقی وزیر ہیں، الزام نہ لگائیں، ثبوت پیش کریں، چوہدری سالک کو ہرجانےکا نوٹس بھجواؤنگی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری سالک کہتےہیں سب سےبہترین حکومت پرویزالہیٰ کی تھی مگر جب بارش میں گجرات گئی تو اتنا پانی تھا کہ میری گاڑی ڈوب گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وزیر بن کر کیوں بیٹھےہیں، میں کسی کی نہیں سنتی، پنجاب میں افسران کو میرٹ پر لگاتی ہوں، جو سفارش پرآتا ہے تو ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔