سہیل آفریدی کیخلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے شواہد مل گئے

Sohail Afridi Corruption Case
فائل فوٹو
Updated | Published October, 31 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے شواہد ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔ حکومت کے مطابق ان کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق اہم شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں، تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے تمام متعلقہ سرکاری محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے تاکہ مالی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق صحت کارڈ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ابتدائی انکوائری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ کیسز قومی احتساب بیورو (نیب) اور محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوائے جائیں گے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔

تاہم سہیل آفریدی کے خلاف سامنے آنے والے الزامات کی حتمی حقیقت تحقیقات اور متعلقہ اداروں کی قانونی کارروائی کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.67 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.03 ▲ 0.64
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.66 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.69 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.34 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.54 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 420,328 ▼ 929
Gold 22K Per Tola 385,301 ▼ 852
Gold 21K Per Tola 367,787 ▼ 813
Gold 18K Per Tola 315,246 ▼ 697
Silver Per Tola 5,609 ▼ 23
Platinum Per oz (USD) 1,540 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں