حماد اظہر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر

Hammad Azhar Bail Application
فائل فوٹو
Updated | Published October, 31 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جیل سے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حماد اظہر کو سیاسی بنیادوں پر تقریباً تین سال کی تاخیر کے بعد گرفتار کیا گیا، لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ ملزم جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے اور 9 مئی کے مقدمات میں تین سال اور نو ماہ تک اشتہاری رہا ہے۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ نمبر 96/23 درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حماد اظہر کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد اب عدالت میں اس معاملے پر مزید کارروائی ہوگی۔ درخواست پر حتمی فیصلہ عدالت کی جانب سے دلائل اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.67 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.03 ▲ 0.64
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.66 ▲ 0.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.69 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.34 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.54 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 420,328 ▼ 929
Gold 22K Per Tola 385,301 ▼ 852
Gold 21K Per Tola 367,787 ▼ 813
Gold 18K Per Tola 315,246 ▼ 697
Silver Per Tola 5,609 ▼ 23
Platinum Per oz (USD) 1,540 ▲ 0.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں