پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ سراپا احتجاج، وائس چانسلر سے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ

Punjab University Teachers Protest
فائل فوٹو
Updated | Published October, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں دو سینئر اساتذہ کی معطلی اور ان کے دفاتر کو تالے لگانے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلے واپس لینے اور یونیورسٹی کے مالی و انتظامی معاملات کے جامع فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنرل باڈی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر کامران عابد اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر نعیم سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔ اساتذہ نے وائس چانسلر کے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے خلاف مبینہ انتقامی کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی اور انتظامی معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور بدانتظامی سے متعلق الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

اساتذہ نے زور دیا کہ اختلاف رائے کو دبانے کے لیے انتظامی اختیارات کے استعمال کا سلسلہ بند کیا جائے اور اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ اس موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی، جس میں اساتذہ کے حقوق، پیشہ ورانہ وقار اور ادارے کی خودمختاری کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

جنرل باڈی اجلاس میں اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں سازگار ماحول برقرار رکھنے اور یونیورسٹی کی ساکھ محفوظ بنانے کے لیے شفاف احتساب ناگزیر ہے۔

اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اساتذہ کے تحفظات کا نوٹس لے اور معاملے کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

اساتذہ نے واضح کیا کہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کی منظوری کے لیے آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.60 ▼ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.39 ▲ 0.86
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.15 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.32 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.52 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,258 ▲ 4,384
Gold 22K Per Tola 386,153 ▲ 4,018
Gold 21K Per Tola 368,600 ▲ 3,836
Gold 18K Per Tola 315,943 ▲ 3,288
Silver Per Tola 5,632 ▲ 16
Platinum Per oz (USD) 1,539 ▲ 12.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں