جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

Justice Mohsin Akhtar Kayani Resigns
فائل فوٹو
Updated | Published October, 28 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کی نقل صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔

استعفے میں انہوں نے ذاتی وجوہات، صحت کے مسائل اور ضمیر کی آواز کو مستعفی ہونے کی وجوہات قرار دیا ہے۔

استعفے کے متن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا ہے، عدالتی اداروں میں انتظامیہ کا بڑھتا ہوا کنٹرول عدلیہ کی آزادی کے لیے نقصان دہ ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ججز کی تقرریوں اور تبادلوں میں مداخلت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے عدالتی نظام پر عوامی اعتماد متاثر ہوا، عام سائلین کی مشکلات اور انصاف کے حصول میں درپیش مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

استعفے میں مزید کہا گیا کہ انصاف کے متلاشی افراد کی ضروریات پوری کرنا عدالتی نظام کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم نظام سے وابستہ دیگر عناصر فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے آئین سے وفاداری، عدلیہ کی آزادی اور انسانی وقار کے تحفظ کو عدالتی منصب کے بنیادی تقاضے قرار دیا۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد عدالتی حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفے میں اعلان کیا ہے کہ وہ بطور جج ذمہ داریاں چھوڑنے کے بعد دوبارہ وکالت شروع کریں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.65 ▲ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.53 ▲ 0.52
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.54 ▲ 0.27
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▼ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.32 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.50 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 416,874 ▲ 2,503
Gold 22K Per Tola 382,134 ▲ 2,294
Gold 21K Per Tola 364,765 ▲ 2,190
Gold 18K Per Tola 312,655 ▲ 1,877
Silver Per Tola 5,616 ▲ 16
Platinum Per oz (USD) 1,527 ▼ 22.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں