فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر اور مذاکراتی ٹیم سے اہم ملاقاتیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 20 2026 |
تہران(ویب ڈیسک)پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کے صدر اور ایرانی مذاکراتی ٹیم سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران ایران کی جانب سے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا اس وقت تک اعتماد حاصل نہیں کرسکتا جب تک وہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی سات شرائط پوری نہیں کرتا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دھمکیاں اور فوجی نقل و حرکت ایران کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں۔ ان کے مطابق امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب سے پہلے اور بعد میں امریکا کے ایران مخالف اقدامات نے ایرانی عوام کے دلوں میں گہری بداعتمادی پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آٹو پالیسی 2031-2026 کی منظوری، آئی ایم ایف کی تجویز مسترد

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمت کی خلاف ورزی اور بار بار دھمکیاں دینے سے یہ بداعتمادی مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اس معاملے پر کہنے کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا ایران کا اعتماد اس وقت تک حاصل نہیں کرسکتا جب تک نیویارک میں پیش کی گئی ایران کی سات شرائط پوری نہیں کی جاتیں۔ ان کے مطابق دھمکیوں اور فوجی مشقوں سے ایران کے تزویراتی فیصلے تبدیل نہیں ہوں گے۔

باقر قالیباف نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے غلط اندازوں اور ایران کے خلاف جنگ چھیڑ کر خود کو ایک دلدل میں پھنسا لیا ہے، اب اس صورت حال سے نکلنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.65
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.22 ▼ 0.18
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.11 ▼ 0.87
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.49 ▼ 0.38
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▼ 0.18
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.34 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,299 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 396,274 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 378,261 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 324,224 ▼ 15
Silver Per Tola 5,911 ▼ 3
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▲ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں