لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل، مارچ2027 کی تاریخیں مقرر
فائل فوٹو
Updated | Published October, 20 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کرلی، جس کے بعد اب شہر میں جشنِ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بسنت کے نئے شیڈول کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے۔ اس سے قبل حکومت پنجاب نے لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اسے منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوایا۔
یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کا مستحق خواتین کے لیے بڑا اقدام
کابینہ کی منظوری کے بعد بسنت کی نئی تاریخیں 12 سے 14 مارچ 2027 مقرر کردی گئی ہیں۔
نئے شیڈول کے تحت لاہور میں بسنت کی تقریبات مارچ 2027 میں منعقد ہوں گی، جبکہ پہلے سے اعلان کردہ جنوری اور فروری کے شیڈول کی جگہ نئی تاریخیں نافذ ہوں گی۔