فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر تہران پہنچ گئے
ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی اور بی بی سی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا یہ پانچواں سرکاری دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا نئے عام انتخابات کا مطالبہ
اس سے قبل 2 ستمبر کو دورۂ ایران کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی، ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔