وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں اپلائی کرنے والوں کیلئے خوشخبری

Prime Minister Apna Ghar Program
فائل فوٹو
Updated | Published October, 19 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کیلئے ہاؤسنگ قرض حاصل کرنے والے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی۔

اب قرض کیلئے ضروری دستاویزات کی تعداد کم کرکے پانچ کردی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد بینکوں سے قرض کے حصول کے عمل کو آسان اور تیز بنانا ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان کے مطابق ہاؤسنگ فنانس کیلئے درکار دستاویزات کو محدود اور معیاری بنانے کے حوالے سے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، تاکہ درخواست گزاروں کو غیر ضروری کاغذی کارروائی سے نجات مل سکے۔

اعلامیے کے مطابق ہاؤسنگ قرض کیلئے ضروری پانچ دستاویزات میں ٹرانسفر لیٹر، پوزیشن لیٹر، نقشہ، رہن رکھنے کی اجازت کا خط اور اندراجِ رہن شامل ہیں۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر بینک ہاؤسنگ فنانس کی درخواستوں پر کارروائی کرسکیں گے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام ملک بھر میں جاری ہاؤسنگ قرضوں کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت پاکستان پہلی بار گھر بنانے کیلئے شہریوں کو ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کررہی ہے۔

وزارت کے مطابق دستاویزات کی تعداد کم کرنے اور طریقہ کار کو یکساں بنانے سے درخواست گزاروں کیلئے قرض حاصل کرنا نسبتاً آسان ہوسکے گا۔ اس اقدام سے بینکوں کیلئے بھی درخواستوں کی جانچ پڑتال اور کارروائی کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 3 لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے دینے کا ہدف مقرر

گھر کی تعمیر کے خواہش مند افراد کیلئے یہ سہولت اہم پیش رفت ہے، کیونکہ قرض کے حصول کے دوران کاغذی کارروائی اکثر مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.40 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.98 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,318 ▲ 1,171
Gold 22K Per Tola 396,292 ▲ 1,074
Gold 21K Per Tola 378,279 ▲ 1,025
Gold 18K Per Tola 324,239 ▲ 879
Silver Per Tola 5,914 ▼ 19
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 15.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.86 ▲ 3.63
Diesel HSD Per Litre 199.98 ▼ 66.43
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 28.77
LPG Per Kg 241.43 ▼ 37.91
ضرور پڑھیں