وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دانش اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے کسی ذہین بچے کو معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں اپنی زندگیاں سنوارنے اور ملک کی تقدیر بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیوں کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ نوجوان اپنی ذہانت، محنت اور انتھک کوششوں سے پاکستان کو اقوامِ عالم میں نمایاں مقام دلا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب گھرانوں کے بچے ایچی سن جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، اسی لیے 2010 میں دانش اسکول جیسے تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ہر بچے اور بچی کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔ دانش اسکولز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی قوم رنگ، نسل اور صوبائی تفریق سے بالاتر ہو کر متحد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دانش اسکولز کا منصوبہ پنجاب سے نکل کر اب پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے اور مختلف علاقوں میں ان اسکولوں کی تعمیر جاری ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دانش اسکولز میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جاسکے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں