بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجپائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بند کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا اور اس کے ٹھکانے سے 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے مذاکرات؟ حکومت کا موقف سامنے آگیا
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ان کارروائیوں میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی یافتہ 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرأت اور کامیابیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔