پی ٹی آئی سے مذاکرات؟ حکومت کا موقف سامنے آگیا

Rana Sanaullah Latest Statement
فائل فوٹو
Updated | Published October, 18 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کو دو خطوط لکھے ہیں، جن کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کب آرہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے کوئی تیسری جگہ مقرر نہیں کی جاسکتی، یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ریاست کی ملکیت ہے، اس لیے ملاقات کے مقام سے متعلق غیر ضروری شرائط قبول نہیں کی جاسکتیں۔

حکومت نے محمود اچکزئی کی جانب سے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط بھی مسترد کردی ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کی ضد سامنے آچکی ہے، لیکن حکومت اس طریقہ کار کو قبول نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:متعدد علاقوں میں گیس بندش کا اعلان، شیڈول جاری

حکومتی مؤقف کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون اہم ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط کو مذاکرات کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.41
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.54 ▲ 0.46
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.63 ▼ 0.30
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.43 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,147 ▲ 2,927
Gold 22K Per Tola 395,218 ▲ 2,683
Gold 21K Per Tola 377,254 ▲ 2,561
Gold 18K Per Tola 323,360 ▲ 2,195
Silver Per Tola 5,933 ▲ 137
Platinum Per oz (USD) 1,622 ▲ 17.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.23 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.41 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں