لاہور: سگنل پر کھڑی کار ٹرالر تلے دب گئی، خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سگنل پر رکی ہوئی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک سگنل پر کھڑی کار پر 22 ویلر ٹرالر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سگنل پر رکی ہوئی تھی۔ بھاری ٹرالر تلے آنے سے گاڑی بری طرح پچک گئی اور اس میں سوار افراد اندر پھنس گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، کار کو ٹرالر کے نیچے سے نکالنے کیلئے کرین اور دوسرے ٹرالر کی مدد لی گئی جبکہ امدادی اہلکاروں نے گاڑی کے مختلف حصے کاٹ کر اندر پھنسے افراد تک رسائی حاصل کی، طویل جدوجہد کے بعد تینوں لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر فیصل واوڈا کا سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق بڑا دعوی

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد عاصم کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ کے شاہ جمال سے بتایا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے نیز حادثے کا شکار کار کا رجسٹریشن DEX-436 نمبر بتایا گیا ہے۔

امدادی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تباہ شدہ گاڑی کو سڑک سے ہٹا دیا گیا اور علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں