سینیٹر فیصل واوڈا کا سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق بڑا دعوی

سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کی/فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج جلد ختم ہونے کا امکان نہیں اور یہ انتظام 2029 تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ معطل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی اور پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ بھی سامنے آسکتا ہے۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے معطل وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ممکنہ نااہلی کے بارے دعوی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نااہل ہوں گے اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں، انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کاروبار بند ہونے پر نیا بورڈ لگانے کی مثال بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی ہمیشہ کیلئے نہیں ہے: بلاول بھٹو

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ 10 ماہ قبل ہی گورنر راج، ایمرجنسی کے نفاذ، سہیل آفریدی کی نااہلی اور پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے امکانات ظاہر کر چکے تھے۔

28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر یہ ترمیم پیش کی گئی تو 27 ویں آئینی ترمیم کی طرح منظور ہو جائے گی، بصورتِ دیگر نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے حوالے سے بھی سسٹم، سافٹ ویئر اور فون ری بوٹ کرنے کا جملہ استعمال کیا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.98 ▼ 1.22
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.20 ▼ 1.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.03 ▲ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,201 ▼ 4,182
Gold 22K Per Tola 396,185 ▼ 3,834
Gold 21K Per Tola 378,176 ▼ 3,659
Gold 18K Per Tola 324,151 ▼ 3,137
Silver Per Tola 6,234 ▼ 109
Platinum Per oz (USD) 1,681 ▼ 19.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں