سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی باپ بیٹوں سمیت جاں بحق

Saudi Arabia Accident Pakistani Family
فائل فوٹو
Updated | Published October, 14 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ٹریفک کے ایک افسوسناک حادثے نے پاکستانی خاندان کو غم میں مبتلا کردیا، جہاں عارف والا سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں باپ اور اس کے دو جوان سالہ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چوہدری واحد علی اور ان کے دو بیٹوں عمر واحد اور علی واحد کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے اور گاڑی میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد عارف والا میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پنجاب کے شہر عارف والا سے تھا اور وہ محلہ اقبال نگر کے رہائشی تھے۔

حادثے میں باپ اور دونوں بیٹوں کی موت نے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو گہرے صدمے سے دوچار کردیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اچانک موت کی خبر سے علاقے میں بھی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں آبائی علاقے عارف والا پہنچایا جا سکے اور اہلِ خانہ اپنے پیاروں کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کی ساس خالقِ حقیقی سے جاملیں

تاہم حادثے کی وجوہات، گاڑی کو پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات اور دیگر ممکنہ متاثرین سے متعلق مزید معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

 

سعودی عرب میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے گیا، جس کے باعث ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب شدید غم میں مبتلا ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 ▲ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.20 ▲ 1.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 1.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 436,383 ▲ 766
Gold 22K Per Tola 400,018 ▲ 703
Gold 21K Per Tola 381,835 ▲ 671
Gold 18K Per Tola 327,288 ▲ 575
Silver Per Tola 6,344 ▲ 28
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▲ 9.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 ▼ 2.71
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں