کسی بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں: سلمان اکرم راجہ

Salman Akram Raja Latest News
فائل فوٹو
Updated | Published October, 14 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی اسمبلی سے استعفی دینے کا ارادہ نہیں رکھتی، یہ مفروضہ ہے کہ اسمبلیاں چھوڑ دیں گے تو نظام مفلوج ہوجائے گا۔

ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی استعفے دئیے لیکن اسمبلی چلی تھی، ہم کیوں 76 سیٹیں چھوڑ دیں، آواز اسمبلیوں سے بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ہمیں کہا جارہا تھا اس پالیسی پر دستخط کریں کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ پی ٹی آئی تسلیم کرے گی، ہمارا مطالبہ تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم جانیں ضائع نہ ہو ں ، لوگوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی ایسا بٹن نہیں کہ ہم دبائیں تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آجائیں، لیڈرشپ موجود تھی اور گرفتار بھی ہوگئی،بنگلہ دیش میں بھی ایسی ہی صورتحال تھی تو اچانک بچے لیڈر بن گئے ، لوگوں نے جب آنا ہوتا تو وہ خود آجاتے ہیں۔

ادھر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی عمل کیا اس کا معاشرے پر اثر پڑے گا، گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کی ساس خالقِ حقیقی سے جاملیں

انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے ، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں،جمہوری حکومت کو ختم کر کے ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ غیر قانونی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 ▲ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.20 ▲ 1.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 1.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 436,383 ▲ 766
Gold 22K Per Tola 400,018 ▲ 703
Gold 21K Per Tola 381,835 ▲ 671
Gold 18K Per Tola 327,288 ▲ 575
Silver Per Tola 6,344 ▲ 28
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▲ 9.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 ▼ 2.71
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں