اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ فنانس کی شرائط آسان کر دیں

State Bank of Pakistan Housing Finance
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published October, 14 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہاؤسنگ فنانس کے حصول کیلئے جائیداد کی ملکیتی دستاویزات سے متعلق شرائط میں نرمی کردی۔

جس سے گھر، اپارٹمنٹ یا پلاٹ خریدنے کیلئے قرض حاصل کرنے والے شہریوں کو سہولت مل سکے گی۔ نئے ضوابط کے تحت 50 لاکھ روپے تک کے ہاؤسنگ فنانس کیلئے مخصوص شرائط پر جائیداد کے سرکاری ریکارڈ میں بینک کے حق میں لین درج کرکے بھی قرض حاصل کیا جاسکے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے ہاؤسنگ فنانس کیلئے مقررہ فہرست کے مطابق صارفین سے ملکیتی دستاویزات حاصل کریں گے۔

دستاویزات وصول کرنے کے بعد صارف کو دستخط شدہ رسید فراہم کرنا لازمی ہوگا، جس میں موصول ہونے والی تمام دستاویزات کی تفصیلات درج ہوں گی۔

نئے ضوابط کے تحت قرض کے حصول کیلئے گھر، اپارٹمنٹ یا پلاٹ کو قرض فراہم کرنے والے ادارے کے حق میں رہن رکھنا ہوگا۔ تاہم 50 لاکھ روپے تک کے ہاؤسنگ فنانس کیلئے مقررہ شرائط کے مطابق جائیداد کے سرکاری ریکارڈ میں بینک کے حق میں لین درج کرنے کا طریقہ بھی اختیار کیا جاسکے گا۔

اسٹیٹ بینک نے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے قرضوں کے حوالے سے بھی سہولت فراہم کی ہے، نئے قواعد کے تحت مخصوص شرائط کے مطابق ضمانت کے بغیر فنانسنگ کی اجازت ہوگی، جبکہ سولر سمیت نصب شدہ آلات رہن رکھ کر بھی مالی معاونت حاصل کی جاسکے گی۔

مزید برآں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بھی ہاؤسنگ فنانس حاصل کیا جاسکے گا، پنجاب کا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اور دیگر صوبوں کے مساوی سرٹیفکیٹس قابلِ قبول ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کی ساس خالقِ حقیقی سے جاملیں

 

 

 

 

 

یہ سرٹیفکیٹ ملکیت، قبضے اور حقِ ملکیت کی تصدیق کرے گا، جبکہ اس کی بنیاد پر اضافی تاریخی یا علیحدہ ملکیتی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کو نئے ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 ▲ 0.04
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.20 ▲ 1.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 1.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.74 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.40 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 436,383 ▲ 766
Gold 22K Per Tola 400,018 ▲ 703
Gold 21K Per Tola 381,835 ▲ 671
Gold 18K Per Tola 327,288 ▲ 575
Silver Per Tola 6,344 ▲ 28
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▲ 9.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.66 ▼ 2.71
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں