پی ٹی آئی کا گورنر راج چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
ایمرجنسی اور گورنر راج کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 13 2026 |
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں نافذ کی گئی ایمرجنسی اور گورنر راج کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے 11 اکتوبر کو کیے گئے اس اقدام کو غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے کی پالیسی کابل نہیں بلکہ وفاق طے کرے گا، گورنرکےپی

اس معاملے پر وکیل سلمان کے توسط سے پشاور ہائیکورٹ میں ایک درخواست پہلے ہی دائر کیے جانے کی اطلاع ہے، جس میں صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ صوبائی خودمختاری اور عوام کے دیے گئے مینڈیٹ پر حملہ ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس اقدام کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر بھی پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے مطابق اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا مقصد صوبے کے آئینی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.99 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.94 ▼ 1.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.80 ▼ 0.68
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.73 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.39 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,617 ▼ 33
Gold 22K Per Tola 399,316 ▼ 30
Gold 21K Per Tola 381,165 ▼ 29
Gold 18K Per Tola 326,713 ▼ 25
Silver Per Tola 6,316 ▲ 7
Platinum Per oz (USD) 1,691 ▼ 1.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 395.37 ▼ 2.93
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں