فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال/فائل فوٹو
برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال/فائل فوٹو
Updated | Published October, 12 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)برازیل کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور برازیل کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ برازیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ فوجی تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.14 ▼ 0.15
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.48 ▼ 0.22
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,650 ▲ 4,895
Gold 22K Per Tola 399,345 ▲ 4,487
Gold 21K Per Tola 381,193 ▲ 4,283
Gold 18K Per Tola 326,737 ▲ 3,671
Silver Per Tola 6,309 ▲ 124
Platinum Per oz (USD) 1,692 ▲ 37.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں