نوشہرہ اور سوات میں تعلیمی ادارے بند، میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی
نوشہرہ میں ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 اکتوبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام امتحانات اور پرچے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ گھر بیٹھے تبدیل کرنے کا طریقہ
دوسری جانب سوات میں میٹرک سال 2026 کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے تعلیمی بورڈ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات تا حکمِ ثانی ملتوی رہیں گے۔ امتحانات سوات، شانگلہ اور بورڈ کے زیر انتظام دیگر علاقوں میں منعقد ہونا تھے۔
تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں اور نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نئی تاریخوں سے متعلق بورڈ کے باضابطہ اعلان پر نظر رکھیں۔