کن شہروں میں بادل برسیں گے؟ الرٹ جاری

Punjab Rain Alert 2026
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی، جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ کی پیشگوئی کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ حافظ آباد، وزیرآباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور میانوالی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ شہریوں کو موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران احتیاط کریں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے وقت خصوصی توجہ دیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ تیز ہواؤں اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں