خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ

Khyber Pakhtunkhwa Governor Rule
فائل فوٹو
Updated | Published October, 11 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی کے اہم ترین اجلاس  میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج دونوں لگانے کا فیصلہ  کرلیا گیا، سابق فاٹا اور متصل علاقوں میں کابینہ کا ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وفاقی کابینہ کا آرٹیکل 232اور234 کے تحت ایمرجنسی اورگورنر راج لگانے کا فیصلہ  کیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق شدید بد امنی کا شکار بارہ اضلاع کے معاملے کو ایمرجنسی کی نفاذ کے بعد الگ سے دیکھا جائے گا،گورنر فیصل کریم کنڈی ہی نئی ذمہ داریاں انجام دینگے۔

صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ زون،ڈی چوک سمیت شہر بھر میں 6 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، وفاقی کابینہ اجلاس کی وجہ سے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے،اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد ہے۔

 وزیراعظم کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی  کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری، امیر مقام، سید عمران شاہ، حنیف عباسی، معین وٹو، پرویز خٹک،احد چیمہ، مصطفٰی کمال اور ہارون اختر شریک ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.93 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.29 ▲ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.70 ▲ 0.09
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,754 ▲ 3,940
Gold 22K Per Tola 394,858 ▲ 3,612
Gold 21K Per Tola 376,910 ▲ 3,448
Gold 18K Per Tola 323,066 ▲ 2,955
Silver Per Tola 6,185 ▼ 24
Platinum Per oz (USD) 1,655 ▲ 19.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 —
Diesel HSD Per Litre 266.41 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں