خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، سہیل آفریدی

Sohail Afridi Latest News
فائل فوٹو
Updated | Published October, 10 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس معاملے پر ایک نہیں بلکہ سو مرتبہ انکار کروں گا، ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ کی کرسی چھوڑنے کیلئے بھی تیار ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی قوتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں، خواہش تھی کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں، ہم چاہتے ہیں کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات ہو اور ان کا علاج کرایا جائے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مخالفین جتنے غیرقانونی اقدامات کرنا چاہتے ہیں، کرتے رہیں، پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی گورنر راج کی دھمکیاں دے رہا ہے تو کوئی سیکیورٹی کے نام پر ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ان اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر گورنر راج نافذ کیا گیا تو اس پر ردعمل پی ٹی آئی یا وزیراعلیٰ کی جانب سے نہیں بلکہ عوام کی طرف سے آئے گا، اس جنگ کو مشترکہ طور پر جیتیں گے۔

گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کیے جانے پر سہیل آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے اسے غیرآئینی اقدام قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کے دوران خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تو اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.24 ▼ 0.41
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.61 ▲ 0.15
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.75 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,814 ▼ 6,070
Gold 22K Per Tola 391,246 ▼ 5,564
Gold 21K Per Tola 373,462 ▼ 5,311
Gold 18K Per Tola 320,111 ▼ 4,552
Silver Per Tola 6,209 ▼ 171
Platinum Per oz (USD) 1,635 ▼ 78.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.30 ▼ 0.66
Diesel HSD Per Litre 266.41 ▼ 5.88
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.14 ▲ 0.60
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں