مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم کو کے پی میں گورنرراج سے گریز کا مشورہ

Maulana Fazlur Rehman
فائل فوٹو
Updated | Published October, 9 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور گورنر راج لگانے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کو ایک اور موقع دینے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ رات مشاورتی اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، مذاکرات میں تعطل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج جیسے اقدامات سے گریز کیا جائے، کیونکہ اس سے حکومتی جماعتوں کو سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی پر زور دیا کہ معاملات بہتر بنانے کیلئے مذاکرات کا ایک اور موقع دیا جائے۔

انہوں نے سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، امکان ہے کہ وہ فی الحال فریقین کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت اور احتجاجی تحریک سے دور رہنے کے فیصلے کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی مخلصانہ کوشش کی، تاہم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف اقدامات میں تعاون نہ کرنے سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس معاملے میں غفلت بھی قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومتی رویے نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ حکومت اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے، تاہم اسلام آباد پر چڑھائی قبول نہیں کی جائے گی، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

وزیراعظم کے مطابق احتجاج اور مذاکرات بیک وقت جاری نہیں رہ سکتے، حکومت ملک میں سیاسی، معاشی اور داخلی استحکام برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.03 ▲ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.65 ▲ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.46 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.05
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.42 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 432,884 ▲ 3,385
Gold 22K Per Tola 396,810 ▲ 3,103
Gold 21K Per Tola 378,773 ▲ 2,962
Gold 18K Per Tola 324,663 ▲ 2,538
Silver Per Tola 6,381 ▲ 53
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 398.96 ▲ 2.31
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں