ایف پی ایس سی امتحانی شیڈول تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ
ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانات کی تاریخ اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ایف پی ایس سی کے تحت مختلف امتحانات 10 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، جبکہ سی ایس ایس ایم پی ٹی 2027 کا امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا۔
اسی طرح جنرل ریکروٹمنٹ ٹیسٹ (جی آر ٹی) فیز تھری 12 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک طلبہ کو ای بائیکس کی فراہمی کا عمل شروع
پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کو امتحان شروع ہونے سے کم از کم 45 منٹ پہلے متعلقہ امتحانی مرکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ امتحان شروع ہونے سے 15 منٹ قبل امتحانی مراکز کے دروازے بند کردیئے جائیں گے۔
ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں پرنٹ شدہ ایڈمیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بھی لازمی لائیں۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امتحانی ہال میں موبائل فون سمیت دیگر الیکٹرانک آلات لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
امیدوار اپنے ایڈمیشن سرٹیفکیٹ ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔