اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: مستحقین کی دوسری قرض قسط منظور

Apni Chhat Apna Ghar Program
فائل فوٹو
Updated | Published October, 7 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے مستحقین کیلئے اہم پیش رفت سامنے آگئی، زیرالتوا دوسری قرض قسطوں کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی اور 8 ہزار 523 مستحقین کی دوسری قسط منظور کرلی گئی۔

محکمہ خزانہ اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے درمیان قسطوں کے اجرا سے متعلق انتظامی پیچیدگی دور ہونے کے بعد دوسری قرض قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے پروگرام میں مالی منصوبہ بندی سے متعلق غلطی کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔

دستاویزات کے مطابق زیرالتوا دوسری قسطوں کیلئے 6 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ یہ رقم نئی ضمنی گرانٹ کے بجائے پروگرام کے ریوالونگ فنڈ سے حاصل ہونے والی وصولیوں کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

حکومت نے اس رقم کے استعمال کی اجازت صرف ایک مرتبہ خصوصی رعایت کے طور پر دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق متعلقہ ادارے نے دوسری قسطوں کیلئے رقم محفوظ رکھے بغیر نئے مستحقین کو پہلی قرض قسطیں جاری کردی تھیں، جس کے باعث دوسری قسطوں کے اجرا میں مالی پیچیدگی پیدا ہوئی۔

محکمہ خزانہ نے مالی منصوبہ بندی کی غلطی آئندہ دوبارہ نہ دہرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پہلے فراہم کیے گئے 20 ارب روپے پروگرام کی دونوں قرض اقساط کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختص تھے۔

منظور شدہ 6 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ خصوصی اجازت کو مستقبل میں کسی اضافی مالی مطالبے کی مثال بھی نہیں بنایا جاسکے گا

محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ قرضوں کا اجرا بینک آف پنجاب کے ساتھ طے شدہ مالی فریم ورک کے مطابق ہوگا اور طریقہ کار سے انحراف کیلئے متعلقہ مجاز فورم کی پیشگی منظوری ضروری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کون ہیں؟ جانیے

پروگرام کے تحت قرض اقساط کی مجموعی وصولیاں 13 ارب 57 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہیں۔ قرض واپسی کے مرحلے میں شامل ایک لاکھ 25 ہزار 734 مستحقین میں سے 98.36 فیصد بروقت ادائیگیاں کررہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.95 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.86 ▲ 1.06
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.65 ▲ 1.43
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,358 ▲ 647
Gold 22K Per Tola 394,495 ▲ 593
Gold 21K Per Tola 376,563 ▲ 566
Gold 18K Per Tola 322,769 ▲ 485
Silver Per Tola 6,311 ▲ 45
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▲ 8.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں