پاکستان نے فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
فائل فوٹو
Updated | Published October, 6 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-4 کا توسیع شدہ ورژن جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل معاون نظام سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ تجربے کے دوران میزائل کی بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت میں اضافے کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق کی گئی۔
تجرباتی لانچ کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران، متعلقہ ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمود اچکزئی کی حکومت سے مذاکرات پر اپوزیشن کو اہم ہدایت
بیان کے مطابق صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے فتح-4 کے توسیع شدہ ورژن کے کامیاب تجربے کو سراہا۔
اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے اس اہم سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔