غیر ملکی میڈیکل اداروں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published October, 5 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ کی لازمی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے پاکستانی طلبہ کو ایم ڈی کیٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی گریجویٹس کیلئے خوشخبری، ہزاروں روپے ماہانہ وظیفہ

نوٹس کے مطابق کونسل نے یہ فیصلہ 14 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا، جس کے بعد بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔

پی ایم ڈی سی کے فیصلے کے تحت اب ایسے طلبہ غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے بغیر بھی درخواست دے سکیں گے، تاہم انہیں دیگر متعلقہ داخلہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں