آئی ٹی گریجویٹس کیلئے خوشخبری، ہزاروں روپے ماہانہ وظیفہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published October, 5 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جس کے تحت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس کے 2 ہزار تازہ گریجویٹس کو پیڈ انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

پروگرام کے تحت منتخب گریجویٹس کو 4 سے 5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

حکومت پنجاب کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو انڈسٹری کے مطابق عملی تجربہ فراہم کرنا، ان کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنا ہے۔

پروگرام کے لیے آئی ٹی یا متعلقہ شعبوں میں کم از کم 16 سالہ تعلیم (بی ایس/آنرز) رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔ متعلقہ شعبوں میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا سائنس، گرافک ڈیزائننگ اور انفارمیشن سسٹمز شامل ہیں۔

امیدوار کا گزشتہ 4 سال کے دوران ڈگری مکمل کرنا اور درخواست کے وقت بے روزگار ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے میں فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان

پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے مرد، خواتین اور خواجہ سرا افراد اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

امیدواروں کو درخواست دیتے وقت قومی شناختی کارڈ یا ب فارم، پنجاب کا ڈومیسائل، تعلیمی اسناد یا ڈگری، تازہ تصویر اور اپ ڈیٹ شدہ سی وی جمع کرانا ہوگی۔ سابقہ تجربے کا سرٹیفکیٹ، اگر موجود ہو، تو وہ بھی فراہم کیا جاسکتا ہے۔

انٹرن شپ پروگرام کے تحت متعلقہ آئی ٹی کمپنیوں کو بھی فی انٹرن 12 ہزار 500 روپے ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ انٹرنز کو عملی منصوبوں پر کام کرنے کا موقع دے سکیں۔

امیدواروں کے انتخاب کا عمل پروفائل بنانے، ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے ڈگری کی تصدیق اور انٹرویو پر مشتمل ہوگا۔

منتخب امیدواروں کو انٹرن شپ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آئی ٹی سرٹیفکیشن بھی فراہم کی جائے گی۔

اہل امیدوار پنجاب حکومت کے آفیشل پورٹل cmitinterns.punjab.gov.pk پر جاکر آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں