حکومت کا بیرون ملک تعلیم کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

Balochistan PhD Scholarships
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت ہر سال 10 باصلاحیت امیدواروں کو بیرون ملک ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے اسکالرشپس دی جائیں گی۔ اس پروگرام کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے اجرا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات تک پہنچانے کا سفر شروع ہوچکا ہے اور یہ بلوچستان کے مستقبل کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے،عالمی جامعات میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے کے نوجوان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں دنیا سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایچ ڈی اسکالرشپس آنے والی نسلوں کے لیے امید، علم اور ترقی کے نئے دروازے کھولیں گی، دہشت گردی کا مقابلہ علم، شعور اور ترقی کے مواقع فراہم کرکے کیا جاسکتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مستقبل علم اور تحقیق کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے نوجوان ہیں۔ حکومت کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر تعلیم اور تحقیق کے نقشے پر نمایاں مقام دلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اس پروگرام کے ذریعے ہر سال منتخب امیدواروں کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں