موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Balochistan Weather Forecast
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں درجہ حرارت 29 ڈگری رہا۔

موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں نسبتاً کم رہا۔ ژوب میں درجہ حرارت 33 ڈگری جبکہ سبی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نوکنڈی صوبے کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ساحلی علاقوں میں گوادر اور جیوانی کا موسم بھی گرم رہا۔ گوادر میں درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ جیوانی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کے باعث شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کیلئے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان، روٹ میپ جاری

صوبے کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں فرق کے باوجود مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں