سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان، روٹ میپ جاری

Khyber Pakhtunkhwa Long March
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا روٹ میپ جاری کرتے ہوئے آج 4 اکتوبر سے مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگا۔

ان کے مطابق ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے افراد مارچ میں شریک ہوں گے، جبکہ قافلہ رات کو کرک کے قریب قیام کرے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق 5 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کرک کے عوام مارچ میں شامل ہوں گے، جس کے بعد قافلہ روانہ ہوگا اور رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 اکتوبر کو کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے اضلاع سے آنے والے افراد قافلے کا حصہ بنیں گے، جبکہ رات پشاور کے متنی کے قریب گزاری جائے گی۔

سہیل آفریدی کے مطابق 7 اکتوبر کو بڈھ بیر کے مقام پر ضلع خیبر اور پشاور کے مختلف حلقوں کے عوام قافلے کا استقبال کریں گے، اس کے بعد مارچ چارسدہ انٹرچینج کی جانب روانہ ہوگا، جہاں رات قیام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 8 اکتوبر کو چارسدہ اور مہمند کے عوام بھی مارچ میں شامل ہوں گے، جبکہ پورے خیبرپختونخوا سے آنے والے افراد خیرآباد کے مقام پر جمع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رینجرز کی تعیناتی میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیرآباد میں قیام کے بعد لانگ مارچ کے آئندہ مرحلے اور حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں