اسلام آباد: رینجرز کی تعیناتی میں توسیع، نوٹیفکیشن جاری

Islamabad Rangers Deployment
فائل فوٹو
Updated | Published October, 3 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کردی گئی، جس کے بعد 3 ہزار رینجرز اہلکار مزید 10 روز تک شہر میں فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کی موجودہ مدت 5 اکتوبر تک تھی، جسے اب بڑھا کر 15 اکتوبر کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 3 ہزار رینجرز اہلکار تعینات رہیں گے۔ اہلکار 15 اکتوبر تک اسلام آباد میں سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کے فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات مزید برقرار رہیں گے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے شہر میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔

حکام کے مطابق رینجرز اہلکاروں کی موجودگی کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا ہے، جس کے تحت 3 ہزار اہلکار اب 15 اکتوبر تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.91 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.75 ▼ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.81 ▲ 0.99
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,440 ▼ 3,358
Gold 22K Per Tola 395,487 ▼ 3,078
Gold 21K Per Tola 377,510 ▼ 2,938
Gold 18K Per Tola 323,580 ▼ 2,518
Silver Per Tola 6,262 ▼ 121
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▼ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 ▲ 5.36
Diesel HSD Per Litre 272.29 ▼ 4.90
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 ▲ 7.68
LPG Per Kg 279.34 ▲ 20.69
ضرور پڑھیں