سرکاری سکیم کے تحت حج کے خواہشمندوں کےلئے اہم خبر

سرکاری عازمین حج 2027
وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2027 کے لیے اہم پیغام جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 3 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2027 کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے، جس کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز 5 اکتوبر(پیر) سے ہوگا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج 2027 کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے، جس کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز 5 اکتوبر(پیر) سے ہوگا۔

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری عازمین حج 2027 اپنی واجبات کی دوسری قسط 5 اکتوبر سے جمع کراسکیں گے، دوسری قسط 5 تا 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پر حملے کی صورت میں محمد بن سلمان کا دوٹوک اعلان

انہوں نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط بھی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہوگی لہٰذا عازمین حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخی کے بعد جمع شدہ رقم عازم حج کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ دوسری قسط سے قبل اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔
ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عازمین حج مقررہ تاریخ سے قبل تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کرلیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.91 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.75 ▼ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.81 ▲ 0.99
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,440 ▼ 3,358
Gold 22K Per Tola 395,487 ▼ 3,078
Gold 21K Per Tola 377,510 ▼ 2,938
Gold 18K Per Tola 323,580 ▼ 2,518
Silver Per Tola 6,262 ▼ 121
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▼ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 ▲ 5.36
Diesel HSD Per Litre 272.29 ▼ 4.90
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 ▲ 7.68
LPG Per Kg 279.34 ▲ 20.69
ضرور پڑھیں