عمران ، بشریٰ کی اپیلوں پر 5 اکتوبر کو سماعت ہوگی
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا/ فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published October, 3 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں کی 5 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے دونوں فریقوں کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کیلئے ایک دن میں 4 کروڑ روپے جمع ہو گئے، سہیل آفریدی
خیال رہے اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے جنوری 2025 میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوبھی سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
عمران خان اور بشری ٰبی بی کے خلاف 190 ملین پائونڈز یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کنال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق ہے جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے القادر یونیورسٹی کے لیے دی گئی تھی۔