دہری شہریت والے ملازمین کیلئے اہم خبر، حکومت کا بڑا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 2 2026 |
اسلام آباد: دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سرونٹس کیلئے غیر ملکی شہریت سے متعلق قواعد 2026 پر عملدرآمد کے حوالے سے آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے۔

آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری افسران کیلئے غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوگا۔

سول سرونٹس کو اپنے ساتھ ساتھ زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت سے متعلق تفصیلات بھی ڈیکلریشن میں دینا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم ختم کرنے کا مطالبہ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈیکلریشن جمع کرانے کیلئے افسران کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، جبکہ مقررہ مدت میں ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

میمورنڈم میں واضح کیا گیا ہے کہ غلط معلومات یا غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہوگا۔ ایسی صورت میں ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا چیف سیکرٹریز اور صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اسی نوعیت کی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں