آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف سکیم ختم کرنے کا مطالبہ
فائل فوٹو
Updated | Published October, 2 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان فیول ریلیف اسکیم اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے سے متعلق معاملات پر اختلاف برقرار ہے، آئی ایم ایف نے ایندھن پر عمومی سبسڈی کے بجائے مستحق افراد کو ہدف بنا کر ریلیف دینے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پیٹرول کی قیمتوں اور گیس کمپنیوں کے تقریباً 1.4 ٹریلین روپے کے قابل وصول واجبات کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ فیول ریلیف اسکیم کو ابتدائی تین ماہ سے آگے بڑھانا مشکل ہوگا، جبکہ حکومت نے موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کیلئے اسکیم فوری طور پر ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرول کی قیمت کا تفصیلی تخمینہ بھی پیش کیا، درآمدی پیٹرول کی لاگت تقریباً 250 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ صارفین کو یہ تقریباً 390 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ قیمت میں ٹیکسز اور مختلف مارجنز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ماہ کی فیول ریلیف اسکیم کی اصل لاگت 75 ارب روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی کے بجائے ہدفی امدادی طریقہ کار اپنانے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرک میں خوفناک گیس دھماکا: 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

 

 

 

واضح رہے کہ حکومت نے ستمبر میں کم آمدن والے طبقات کیلئے ڈیجیٹل فیول ریلیف اسکیم کی منظوری دی تھی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں