کرک میں خوفناک گیس دھماکا: 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے سپینہ میں او جی ڈی سی ایل کے قریب گیس کنکشن کے کام کے دوران اچانک دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائی شروع کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران ایک بچی سمیت 10 زخمی افراد کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد طبی معائنے اور مزید علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو آپریشن کے دوران 2 افراد کی لاشیں بھی ملبے سے نکال لی گئی ہیں، حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، امدادی سرگرمیاں مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر جاری رہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائی میں 4 ایمبولینسز، ایک ریکوری وہیکل اور 13 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ، علی امین گنڈاپور کا 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس کنکشن کے کام کے دوران پیش آیا، تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔