کے پی میں ایمرجنسی کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے، طارق فضل چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جبکہ اس معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت بھی جاری ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق اسپیکر کی سربراہی میں اجلاس ہونے جا رہا ہے، جس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے نوید قمر شریک ہوں گے، اجلاس میں قانون سازی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سیاسی اختلاف کی بنیاد پر نہیں بلکہ صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث زیرِ غور ہے، ان کے بقول صوبائی حکومت کا وفاق کے ساتھ عدم تعاون بھی صورتحال کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،کے پی سے متعلق مختلف آپشنز پرغور

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال پر وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تشویش ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات کسی کو دینے کے مختلف امکانات پر غور کر رہی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں