وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،کے پی سے متعلق مختلف آپشنز پرغور

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور اہم ذمہ داران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال کے تناظر میں آرٹیکل 233 اور 234 پر آرا لی گئیں، خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا بھی امکان ہے، ملاقات میں آئینی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کردیا

وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ کے پی کی صوبائی حکومت سیاسی عزائم کو آگے بڑھا رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے خطرے کے خلاف اداروں کو فراہم نہیں کر رہی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاؤس نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چاہے کچھ بھی کرلے لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے بھی پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو خط لکھ کر لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں