عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکم جاری کردیا

Hammad Azhar physical remand
فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published September, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ان کا جسمانی ریمانڈ مزید 7 روز کیلئے بڑھایا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حماد اظہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جاچکا ہے، جبکہ مقدمے کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حماد اظہر سے موبائل فون اور سم سمیت دیگر اہم شواہد برآمد کرنے ہیں، موبائل فون اور سم مقدمے کی تفتیش میں اہم ثبوت ہوسکتے ہیں۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ تفتیش کے دوران بعض دیگر اشیا کی برآمدگی کے امکانات موجود ہیں،مزید تفتیش کیلئے حماد اظہر کو پولیس کی تحویل میں رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز سابقہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، پراسیکیوشن نے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کی۔

خیال رہے کہ حماد اظہر کیخلاف جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے، مقدمہ 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق ہے، جس میں جناح ہاؤس پر حملے اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے مرحلے میں صوابی اور پھر آگے جائیں گے،سہیل آفریدی

عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے پولیس کو مقررہ مدت میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ مقدمے کی مزید پیش رفت آئندہ سماعت میں سامنے آئے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں