بسنت 2027: مریم نواز نے 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی

Lahore Basant 2027
فائل فوٹو
Updated | Published September, 30 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) زندہ دلان لاہور کیلئے بسنت 2027 کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اعلان کردیا۔

انتظامیہ کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی، 5 فروری کو کشمیر ڈے منانے کیلئے ایک روز بسنت جشن کا ناغہ ہوگا۔

رکاری ریکارڈ کے مطابق لاہور میں بسنت 2027 کے دوران شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور پتنگ بازی کیلئے واضح حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق بسنت کے دوران صرف گڈا، پتنگ اور سوتی دھاگے کی ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ کیمیکل، دھاتی اور تیز مانجھے والی ڈور پر پابندی برقرار رہے گی۔ چرخیاں، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بھی ممنوع ہوگی۔

انتظامیہ نے شہریوں اور پتنگ سازوں پر زور دیا ہے کہ بسنت کے دوران مقررہ قوانین اور حفاظتی ہدایات کی مکمل پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں بسنت کیلئے غیر قانونی پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل روکنے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیگر شہروں اور صوبوں سے لاہور کی جانب غیر قانونی سامان منتقل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جبکہ داخلی راستوں پر چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ لاہور میں 25 سال کے وقفے کے بعد 2026 میں بسنت بحال کی گئی تھی اور تین روزہ فیسٹیول 6 سے 8 فروری تک منعقد ہوا تھا، اس دوران حکومت کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

بسنت 2027 کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ تہوار کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ شہری روایتی جشن سے لطف اندوز ہوسکیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.02
🇪🇺 Euro EUR → PKR 314.27 ▼ 0.75
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.57 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 442,267 ▼ 2,811
Gold 22K Per Tola 405,411 ▼ 2,577
Gold 21K Per Tola 386,984 ▼ 2,459
Gold 18K Per Tola 331,700 ▼ 2,108
Silver Per Tola 6,620 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,767 ▼ 10.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.03 ▼ 2.27
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں