ڈیرہ اسماعیل خان میں خوکش دھماکا، 11 افراد جاں بحق
ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی آئی خان-کوئٹہ روڈ پر واقع انسدادِ اسمگلنگ ’’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘‘ پر ہوا، جہاں بارود سے بھری گاڑی (VBIED) چیک پوسٹ سے ٹکرا دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بالاکوٹ میں کار کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
دھماکے میں پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور عام شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ کو نشانہ بنائے جانے کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر، جن میں اسمگلرز بھی شامل ہیں، کے مبینہ گٹھ جوڑ سے جوڑا جا رہا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے معاملے پر مبینہ لاتعلقی اور بے حسی کے حوالے سے شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔