سابق رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

چودھری محمد اشرف کا شمار نواز شریف کے درینہ ساتھی تھے/فائل فوٹو
چودھری محمد اشرف کا شمار نواز شریف کے درینہ ساتھی تھے/فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری محمد اشرف 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری محمد اشرف طویل عرصے سے ملکی سیاست میں فعال رہے اور ان کا شمار سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

چودھری محمد اشرف پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 4 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پاکستان بار کونسل کے رکن اور سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم بھی رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

مرحوم چودھری محمد اشرف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری محمد اشرف کی نماز جنازہ 26 ستمبر بروز ہفتہ صبح 10 بجے مسجد شہداء فرید ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔


 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں