پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

لانگ مارچ کی تاریخ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق/فائل فوٹو
لانگ مارچ کی تاریخ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق/فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ اہم فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ سمیت دیگر سیاسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے لانگ مارچ کی نئی تاریخ اور آئندہ کے سیاسی و عملی لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے ایک اہم اجلاس میں شرکا کی اکثریت نے مجوزہ لانگ مارچ کو چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی تجویز دی تھی۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی رابطے میں ہے، جبکہ اہم سیاسی معاملات پر مشاورت جاری ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ: فیض آباد کے ہوٹلز بند کرا دیے گئے

اجلاس کے دوران بعض ارکان نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے سیاسی کردار کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے لانگ مارچ ختم کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کرے تو لانگ مارچ سے متعلق کچھ فیصلہ ہوسکتا ہے، لانگ مارچ پرامن ہوگا اور سرکاری وسائل استعمال نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرکے عدالتی فیصلےکی خلاف ورزی کی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں