پی ٹی آئی لانگ مارچ: فیض آباد کے ہوٹلز بند کرا دیے گئے
ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے اطراف موجود تمام ہوٹلز کو بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو بھی آج شام تک اپنی دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے علاقے میں موجود مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی رات تک بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات ممکنہ سیاسی سرگرمی اور مارچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے تحت کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، پارٹی کی جانب سے مارچ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی تعیناتی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کے لیے کی گئی ہے۔
ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف اہم شاہراہوں اور راستوں پر رکاوٹیں قائم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے بورڈ کا بڑا فیصلہ، نئے طیاروں کی شمولیت کی منظوری
پی ٹی آئی کے مارچ اور حکومتی سکیورٹی اقدامات کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔